Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میانوالی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان شہید

میانوالی(نیوز پلس)میانوالی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہو گئے ہیں۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے تربیتی طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان شہید ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ معمول کی پرواز کے دوران میانوالی میں میانہ کوہ کے مقام پر گر کر تباہ ہوا ہے جبکہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز نے ایک اعلی سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے-

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More