مہر بانو کا شوبز انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف
اکثر لڑکیا اور لڑکے دونوں کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اداکارہ
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و رقاصہ مہر بانو نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہراسانی پر کھل کے بات کی ۔
’’ٹیکسالی گیٹ‘ کی اسٹار اور بیرون ملک مقیم پاکستانی فنکارہ مہر بانو نے انکشاف کیا ہے کہ فنکاروں کو کام دینے کے عوض بڑی بڑی ڈیمانڈز اور ناجائز مطالبات کیے جاتے ہیں، اور اس انڈسٹری میں اکثر لڑکے اور لڑکیاں دونوں ہی ہراسانی کا سامنا کرتے ہیں۔
مہر بانو، جو اپنی بے باک شخصیت اور جرأت مندانہ بیانیے کے باعث سوشل میڈیا پر ہر لمحہ موجود رہتی ہیں، حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ہونے والے اس پروگرام میں انہوں نے انڈسٹری کے ان پہلوؤں پر روشنی ڈالی، جو اکثر پردے میں رہتے ہیں۔
پروگرام کے دوران ایک سوال کے جعاب میں اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جیسے ہر اندسٹری کے سیاہ پہلو ہوتے ہیں ویسے ہی شوبز میں بھی فنکاروں کو طاقتور لوگوں کی جانب سے دباؤ کا سامنا رہتا ہے ۔اور کام دلانے کے عوض ان سے نامناسب مطالبات کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس انڈسٹری میں خوبصورت چہرے اور دلکش شخصیات کی موجودگی کے باعث لوگ آسانی سے نشانہ بن جاتے ہیں اور ہراسانی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
مہر بانو نے مزید کہا کہ ’’اکثر لڑکے یا لڑکیاں دونوں کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘‘، جو صنعت میں جنس کی بنیاد پر ہونے والے استحصال کی جانب ایک اہم اشارہ ہے۔ اداکااہ بقول یہ مسئلہ صنعت کا ایک ایسا سیاہ پہلو ہے جس پر کھل کے بات کرنے کی ضرروت ہے ۔
