Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مچھر حکومت کے کنٹرول سے باہر، ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی خطرناک حد تک پھیل گیا

ہزاروں افراد متاثر،کئی زندگیاں ہار گئے

اسلام آ باد (نیوز پلس)مچھر حکومت کے کنٹرول سے باہر، ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی خطرناک حد تک پھیل گیا، ہزاروں مریض افراد متاثر، موذی مرض سے کئی افراد زندگی کی بازی بھی ہار گئے، ڈینگی وبائی شکل اختیار کرنے لگا۔ ملک کے مختلف شہروں میں مریضوں کی تعداد نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اسلام آباد، راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہو گیا، مزید 210 افراد بخار میں مبتلا ہو گئے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد تین ہزار چھ سو پچاس تک پہنچ گئی۔لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، بہاولپور میں بھی ڈینگی کے سینکڑوں مریض سامنے آگئے، رحیم یارخان میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد تین سو چوراسی ہو گئی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی مچھر سے پھیلنے والی بیماری نے وبائی شکل اختیار کر لی۔ بائیس سو سے زائد لوگ ڈینگی سے متاثر ہیں۔خیبرپختونخوا میں ڈینگی مچھر نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، صوبے میں مرض سے متاثرہ افراد کی تعدد تئیس سو سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ڈینگی کا مرض آزاد کشمیر تک بھی پہنچ گیا، مظفرآباد، کوٹلی اور میرپور میں درجنوں مریض ہسپتالوں میں لائے جارہے ہیں۔تاہم ڈینگی پھیلنے کے بعد حکومت کو ہوش آ گیا ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی اسلام آ باد میں ہنگامی بنیادی پر مچھر مار سپرے جاری ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More