Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مولانا ملیشیا اور جتھوں کے ساتھ دہشت کی علامت بن کر ملک و قوم کے تشخص اور وقار کو کیوں مجروح کرنا چاہتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

قیامِ پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کی اولادیں استحکام پاکستان کی منزل کے حصول میں روڑے اٹکا رہی ہیں

اسلا آ باد (نیوز پلس) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ میں ہے، اگلے چند ماہ نہایت اہم ہیں، اس صورتحال میں مولانا ملیشیا اور جتھوں کے ساتھ دہشت کی علامت بن کر ملک و قوم کے تشخص اور وقار کو کیوں مجروح کرنا چاہتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کے بھارتی مذموم عزائم خاک میں مل گئے ہیں انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کی اولادیں استحکام پاکستان کی منزل کے حصول میں روڑے اٹکا رہی ہیں۔ ڈاکٹرفردوس عاشق نے مزیدکہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لا رہے ہیں، ایف اے ٹی ایف کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے اقدامات کی تعریف ہماری کاوشوں کا اعتراف ہے، پاکستان اس ضمن میں مزید اقدامات کے لیے پُرعزم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More