Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے نتیجے میں پانی کی مقدار میں بھی کمی کا سامنا ہے۔سینیٹر شبلی فراز

پانی کی مینجمنٹ بارے درسی کتب کے زریعے آگاہی دینے کی ضرورت ہے

اسلام آباد (نیوز پلس)سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو پانی روکنے کیلئے دھمکی دیتا ہے، پاک انڈیا واٹر ٹرینی کے مطابق روکنا خلاف ورزی ہے۔ پاکستان شیئرڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ بارے قومی سیمینار سے سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہاکہ بھارت پاکستان کو پانی روکنے کیلئے دھمکی دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک انڈیا واٹر ٹریٹی کے مطابق پانی روکنا خلاف ورزی ہے، پاکستان نے پانی کی بحران سے نمٹنے کیلئے جامع پالیسی تیار کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پارلیمان میں بھی پانی کی بحران بارے غور کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے نتیجے میں پانی کی مقدار میں بھی کمی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں زیر زمین ہانی کی سطح میں کمی واقع ہورہی ہے، خاص طور پر بلوچستان میں زیر زمین پانی کی سطح بہت زیادہ کم ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کی بنیادی وجہ ہینڈ پمپس و ٹیوب ویلز کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے، ہمیں اپنہ زرعی نظام و طریقہ کار میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانی کی مینجمنٹ بارے درسی کتب کے زریعے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More