Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے والے نوجوانوں کا اسلام آ باد کے مہنگے ریستوران کے سامنے منفرد احتجاجی مظاہرہ

ماحولیات پر کام کرنے والے چالیس سے زائد یوتھ کلئمنٹ ایکٹوسٹ کے گروپ نے مظاہرہ کیا

اسلام آباد (نیوز پلس) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے مشہور ریسٹورینٹس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ

ہوٹلز اور ریستوران میں پلاسٹک اور سٹائروفوم کے استعمال پر فوری پابندی لگائی جائے

یوتھ ایکٹوسٹ ایک ایک ریستوران جا کر اپنے مطالبات پیش کرتے رہے

مظاہرے کی مرکزی کوارڈینیٹر ہنیا عمران کا کہنا تھا کہ ھم چاہتے ھیں کہ ہماری حکومت اور تمام ذمہ دار افراد اس اہم مسئلے کی طرف فوری توجہ اور اس احساس ترین مسئلے کی طرف طرقت اقدامات اٹھاتے ہوئے ریستوران کے طریقہ کار کو فوری بدلہ جائے۔

ہنیا عمران نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کو بہتر کرنے کے لیے صرف سات سال تک رہ گئے ھیں۔ جس کے بعد بہتری کی گنجائش نہیں رہے گی اور دنیا تباہی کی طرف چل پڑے گے۔

اس موقع پر حمزہ عامر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پر حکومت اور عوام کو جلد اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ آ نے والی نسل کو تحفظ دیا جا سکے۔

واضح رہے یہ مظاہرہ یوتھ کلائینٹ ایکٹوسٹ کی طرف سے کیا گیا جو کہ چالیس سے زیادہ ماحولیات پر کام کرنے والے نوجواں کا گروپ ہے یہ گروپ پاکستان کے دیگر مسائل کی طرف حکومت کو توجہ دلانے جبکہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی مثبت مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More