Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے سنگین خطرہ اور بقا کیلئے چیلنج ہے، وزیر خزانہ

موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے سنگین خطرہ اور بقا کیلئے چیلنج ہے، وزیر خزانہ

 

ایف آر ایل ڈی کے قیام کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں بشمول شدید موسمی واقعات یا آہستگی سے رونما ہونیوالی تباہ کاریوں کے خلاف ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنا ہے،سینیٹر محمد اورنگزیب کا تقریب سے خطاب

واشنگٹن:  وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے موسمیاتی تبدیلیوں کو پاکستان کیلئے سنگین خطرہ اور بقا کیلئے چیلنج قرار دے دیا۔واشنگٹن میں عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں موسمیاتی نقصان اور تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے قائم فنڈ فار ریسپانڈگ ٹو لاس اینڈ ڈیمج (ایف آر ایل ڈی)کے اعلی سطح کے مکالمے سے خطاب کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کیلئے سنگین خطرہ اور بقا کیلئے چیلنج قرار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف آر ایل ڈی کے قیام کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں بشمول شدید موسمی واقعات یا آہستگی سے رونما ہونے والی تباہ کاریوں کے خلاف ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان لاس اینڈ ڈیمیج فنڈکے قیام کے داعی ممالک میں سے ایک تھا اور اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں فنڈ کو جلد از جلد فعال کرنے کی ضرورت اجاگر کی۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس عمل کو شفاف ترین بنانے کی حمایت کرتے ہوئے فنڈ کو مناسب چیکس اینڈ بیلنس کے تابع ہونے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فنڈ کے زیر اہتمام جلد تر ادائیگیوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ فنڈ کو سادہ اور موثر اصولوں پر چلانے کی ضرورت ہے، فنڈ کے تحت کم ترقی یافتہ اور ماحولیاتی طور پر کمزور ممالک کو فنڈز کے حصول میں پہلے کی طرح مشکلات نہیں ہونی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More