Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مودی نے اپنا آخری پتا کھیل لیا اب کشمیریوں میں موت کا خوف ختم ہوگیا۔وزیراعظم عمران خان

قوم کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی نے اپنا آخری پتا کھیل لیا ہے، کشمیریوں میں موت کا خوف ختم ہوگیا، جدوجہد آزادی کی تحریک میں تیزی آگئی۔اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہ قوم کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی، 80 لاکھ انسانوں کو بھارتی فوج نے بند کر رکھا ہے، کشمیری خواتین اور بچوں کو گھروں میں بند کر دیا گیا ہے کرفیو اٹھنے کی دیر ہے اوریہ مظلوموں کی آزادی کا راستہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 80 لاکھ انسانوں کو بھارتی فوج نے بند کر رکھا ہے، کشمیری خواتین اور بچوں کو گھروں میں بند کر دیا گیا، عالمی میڈیا میں کشمیر سے متعلق کوریج نہ ہونے کے برابر ہے، عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے احتجاج کو فرنٹ پیج پر دکھاتا ہے، ہانگ کانگ میں شاید 2 یا 3 لوگ مرے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں نے حق خود ارادیت کیلئے ایک لاکھ جانیں قربان کیں، کشمیری عوام حق نہ ملنے پر احتجاج کر رہے ہیں، کشمیری اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں، یہ تحریک ایک دن سمندر بن جائے گی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 2 ماہ سے کرفیو لگا رکھا ہے، کشمیری قوم کیلئے ہم پوری طرح کوشش کر رہے ہیں، کشمیریوں کو بتانا ہے پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، یہ تحریک کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More