Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مودی سرکار کو ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستانی کے خلاف ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑ گئی

پاکستان کے بارے میں بھارتی میڈیا رپورٹس بے بنیاد اورغلط ہیں۔ ترجمان وزارت خزانہ

 

اسلام آباد(نیوز پلس) مودی سرکار کو ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستانی کے خلاف ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑ گئی۔ مودی حکومت سرتوڑ کوششوں کے باوجود پاکستان کی رینکنگ کم کروانے میں ناکام ہوگئی۔ ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بارے میں بھارتی میڈیا رپورٹس بے بنیاد اورغلط ہیں۔بھارت کوایک کے بعد ایک ناکامی! بھارت بھرپورکوششوں کے باوجود ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کا درجہ کم کروانے میں ناکام رہا۔ اپنی حکومت کی فاش ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے بھارتی میڈیا نے بھی تمام صحافتی اصولوں کا گلا گھونٹ دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کو ایشیا پیسیفک گروپ میں ڈاؤن گریڈ کروانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جو اس کے کسی کام نہ آیا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیاء پیسفک گروپ کے بائیسویں سالانہ اجلاس میں بھارت کی جانب سیپاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش پاکستان کی جانب سے مکمل ہوم ورک کرنے اور کارکردگی دکھانے کے باعث ناکام ہوگئی۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بارے میں میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور غلط ہیں۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیاء پیسفک گروپ کا بائیسواں سالانہ اجلاس آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں ہوا جو 18 سے 23 اگست تک جاری رہا۔ اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق پاکستان کی تیسری میوچل ایویلیوایشن رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More