Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

منشیات کیس بنانے کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنا یا جائے۔سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ

انکے خلاف منشیات کیس بوگس اور انتقامی کاروائی ہے

لاہور(نیوز پلس) پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر اور سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اپنے خلاف منشیات کیس کو بوگس اور سیاسی انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف منشیات کا کیس بنانے کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔لاہور ہائی کورٹ بار میں گفتگو میں بتایا کہ انہیں گرفتاری کے بعد جب عدالت میں لایا گیا تب بتایا گیا کہ انہیں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔رانا ثناء نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ تک وزیر اعظم کو ان کے خلاف مقدمے کا علم نہیں تھا، حالانکہ اے این ایف اہلکار کہتے تھے کہ اوپر سے حکم آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس دھمکیاں دینے اور سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں، کاروباری حالات تباہ ہو کر رہ گئے، ریڑھی بان اور فیکٹری مالکان سمیت سبھی پریشان ہیں۔سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثنائاللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اس سال میں مڈٹرم الیکشن کے لیے جدوجہد کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More