Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے 93 بچوں سمیت 182 افراد جاں بحق

ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے 93 بچوں سمیت 182 افراد جاں بحق

اسلام آباد:   نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 93 بچوں سمیت 182 افراد جاں بحق ہوئے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے 14 اگست تک 182 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 93 بچے، 59 مرد، 30 خواتین شامل ہیں، پنجاب میں سب سے زیادہ 65 اموات رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 62، سندھ میں 31 اموات ہوئیں، بلوچستان میں 15، کشمیر میں 5، گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق ہوئے، بارشوں کے دوران 321 افراد زخمی بھی ہوئے، بارشوں کے باعث 628 گھروں کو مکمل، 1335 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آٹھ سکول، 30 پل بھی بارشوں کی نظر ہوئے، 321 مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More