Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملکی مفاد اور کشمیرکے حل کے لیے ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔مصطفی کمال

بھارت نے کشمیر کے مسئلے کو خود حل کی طرف لا کھڑا کیا ہے

کراچی(نیوز پلس) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملکی مفاد اور کشمیرکے حل کے لیے ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،بھارت نے کشمیر کے مسئلے کو خود حل کی طرف لا کھڑا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کشمیر کے معاملے پر حکومت کے ساتھ کا دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ملکی مفاد اور کشمیرکے حل کے لیے ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،بھارت نے مسئلہ کشمیر کو خود حل کی جانب بڑھا دیا ہے۔کراچی کی صورت حال کے حوالے سے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دو دنوں کی بارشوں نے انتظامیہ کے سارے پول کھول دیئے ہیں۔چئیرمین پاک سرزمین پارٹی اپنے دور نظامت کو بہترین دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال نے اس شہر کی خدمت کی ہے، میرے دور میں حیدرآباد کا میئر میری جماعت سے منتخب تھا اسکے باوجود مجھے عالمی ایوارڈملا۔اس سے قبل احتساب عدالت میں پی ایس پی چئیرمین مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف 198 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ زیر بحث آیا،سید مصطفی کمال،افتخار قائم خانی سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے لیکن کیس کے تفتیشی افسر عبدالفتح پیش نہ ہوسکے۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ تیار ہے، عدالت نے زین ملک اور دیگر ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More