Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ

حکومت کے اقدامات کی بدولت ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے

ننکانہ صاحب(نیوز پلس) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کی طرف دیکھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑ دیں گے، ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مختلف میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے نومنتخب عہدیدران کی تقریب حلف برادری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی بدولت ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کی حیثیت ”جو گرجتے ہیں و ہ برستے نہیں“ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کی طرف دیکھنے والی ہر میلی آنکھ باہر نکال دیں گے۔انہوں نے کہاکہ کارکنان پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملکی حالات تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہیں، مفاد پرست عناصر کی طرف سے ملک میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جو بروقت حکومتی اقدامات کی وجہ سے ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ڈالر کی قیمت کو مصنوعی سہارا دیا ہوا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو پر امن،ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کا سفر جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More