Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈرگز مافیا کے خلاف آپریشن پر خی

اس تفتیش کو 1990 کے عشرے کی مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک روینا ٹنڈن نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

ممبئی (نیوز پلس) بھارتی فلم انڈستڑی کی معروف اداکارہ روینا ٹنڈن نے دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں ڈرگز مافیا کے خلاف آپریشن کا خیرمقدم کیا ہے۔

اس تفتیش کو 1990 کے عشرے کی مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک روینا ٹنڈن نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رونیا نے زور دیا کہ ڈرگ ڈیلرز اور سپلائرز کو سزا دی جائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب ’صفائی‘ کا وقت آگیا ہے، یہ بہت خوش آئند ہے، یہ آنے والی نسلوں کی مدد کرے گا۔

روینا ٹنڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ابھی یہاں سے شروع کریں، یقیناً اسے دیگر شعبوں تک بڑھائیں اور اسے (ڈرگز کو) جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

یہ منافع کمانے والے رشوت خور ’بڑے لوگ‘ جو خود آنکھیں بند کرکے لوگوں کی زندگی برباد کردیتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More