Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر میں جابر بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

گھروں میں اشیائے خورونوش کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔ دوائیں ناپید ہونے سے مریض تڑپ رہے ہیں۔

سرینگر (نیوز پلس) قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع کٹھوعہ میں دو جبکہ تیسرے نوجوان کو تھانے میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جابر بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ قابض فوج نے ضلع کٹھوعہ میں دو جوانوں کو جھوٹے انکاؤنٹر میں شہید کیا جبکہ تیسرے کشمیری جوان کو بھارتی فورس نے بازار سے اٹھا کر جموں کے جانیپور تھانے میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔پولیس نے تھانے میں تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان اخلاق احمد خان کے خاندان کو فون پر اطلاع دی کہ اس کی لاش کو جموں کے سرکاری ہسپتال سے حاصل کر لیا جائے۔ادھر مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی بیالیسویں روز بھی جاری ہے۔ وادی بھر میں سڑکیں سنسان جبکہ دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ لوگوں کو پیاروں کے جنازوں میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔گھروں میں اشیائے خورونوش کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔ دوائیں ناپید ہونے سے مریض تڑپ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گھر سے نکل نہیں سکتے۔ کئی روز بعد پیاروں کے مرنے کی اطلاع ملتی ہے۔پانچ اگست سے اب تک مقبوضہ وادی میں لگ بھگ 40 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ یہ انکشاف انڈیا کی سیاسی جماعت ویلفیئر پارٹی کی سینئر رہنما شیما حسن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔شیما حسن نے بتایا کہ ویلفیئر پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ انہوں نے 12 اور 13 ستمبر کو مقبوضہ وادی کا دورہ کیا اور یہ تمام تفصیلات اکھٹی کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More