Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا قبرستان بنے گا۔آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان

دنیا بھر میں بھارتی اقدام کی مخالفت کی جا رہی ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا تھا کہ ہندستان کا کشمیر سے متعلق بیانیہ مسترد کر دیا گیا،دنیا بھر میں بھارتی اقدام کی مخالفت کی جا رہی ہے، اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ سری نگر سے اٹھنے والے شعلے پورے ہندوستان کو برباد کر دیں گے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا قبرستان بنے گا، بھارت نے کشمیریوں سے ان کا آئین اور جھنڈا چھین لیا، کشمیر میں لوگوں کو محصور کر دیا گیا، ہزاروں گرفتار ہیں۔ کشمیری عوام بھارتی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں، کشمیریوں سے کہا جا رہا ہے یہ وطن اب تمہارا نہیں ہے، اس آگ میں بھارت خود جل کر راکھ ہو جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بھارتی اقدام کی مخالفت کی جا رہی ہے، ہندوستان پر تجارتی پابندیاں لگانے کی باتیں ہو رہی ہیں، مودی کا بیانیہ مسترد کر دیا گیا۔صدر آزاد نے کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر چین، ترکی اور ایران سمیت دیگر ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More