Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مفتاح اسما عیل کی ایل این جی کیس میں ضمانت منظور

اسلام آ باد ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی 1 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواست منظور کی

اسلام آ باد (نیوز پلس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایل این جی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنماء اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی 1 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔وکیل کے مطابق مفتاح اسماعیل پر الزام لگایا گیا کہ کنسلٹنٹ کی تقرری غیرقانونی ہوئی جبکہ کنسلٹنٹ کویوایس ایڈ نیلگایا،مفتاح اسماعیل اس وقت سوئی سدرن بورڈمیں بھی شامل نہیں تھے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالتی استفسار پربتایا کہ مفتاح اسماعیل 49 روز جسمانی ریمانڈ پر نیب حراست میں رہے۔ عبوری ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے لیکن ایل این جی کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ چیئرمین سوئی سدرن کمپنی زہیرصدیقی گواہ ہیں جنہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور کی گئی تو ان کے بیرون ملک فرار کا خدشہ ہے۔جس پر چیف جسٹس نے کہا جرم ثابت ہونے تک ملزم بیگناہ تصور ہوتا ہے۔ مفتاح اسماعیل کو پابند کرتے ہیں کہ وہ رہائی کے بعد روزانہ تفتیشی افسر کو فون کریں گے۔واضح رہے کہ دو روز قبل قومی احتساب بیورونیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی درخواست پر جواب اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرا یاتھا 390 صفحات پرمشتمل تھا۔نیب نے مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت مستردکرنے کی استدعا کی تھی اورکہا تھا کہ مفتاح اسماعیل ضمانت کے حق دارنہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More