Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مس یونیورس 2019:جنوبی افریقا کی پہلی سیاہ فام حسینہ زوزیبینی تونزی کے نام

زوزیبینی تونزی ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے بھی کام کرتی ہیں اور خاص طور پر وہ خواتین پر تشدد کے خلاف سرگرم ہیں

اٹلانٹا (مانیڑنگ ڈیسک)مس یونیورس 2019 کا مقابلہ حسن جنوبی افریقا کی پہلی سیاہ فام حسینہ زوزیبینی تونزی نے جیت لیا تفصیلات کے مطابق جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں مِس یونیورس 2019 کا مقابلہ جنوبی افریقا کی حسینہ زوزیبینی تونزی نے اپنے نام کرلیا۔مِس یونورس کا ٹائٹل جیتنے والی 26 سالہ زوزیبینی تونزی اپنے ملک کی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جنہوں نے مِس ورلڈ کا تاج پہنا ہے۔ یاد رہے زوزیبینی تونزی ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے بھی کام کرتی ہیں اور خاص طور پر وہ خواتین پر تشدد کے خلاف سرگرم ہیں۔
2018 کی مِس ورلڈ نیزوزیبینی تونزی کے سر پر مِس ورلڈ کا تاج سجایا اور اس موقع پر فاتح قرار پانے کے بعد زوزیبینی تونزی نے اپنے ہاتھ سر پر رکھے اور اس وقت اِن کی اس مسکراہٹ نے سب کے دل موہ لیے۔

خوشی میں تونزی کے آ نکھوں میں آ نسو آ گئے۔مِس ورلڈ 2019 کے تاج کو ’اتحاد کی طاقت‘ کا نام دیا گیا ہے جو 18 کیرٹ سونے اور ایک ہزار 7 سو 70 ہیروں سے بنایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More