Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مسئلہ کشمیر کا واحد حل ڈائیلاگ ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان

برصغیر میں تمام تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں

کولمبو (نیوزپلس) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیرکےحل کےبغیر خطےمیں خوشحالی نہیں آسکتی،مسئلہ کشمیرکا واحد حل ڈائیلاگ ہیں،جنگ یاتنازعات کسی مسئلےکاحل نہیں ،تنازعات کی موجودگی میں خطہ خوشحال نہیں ہوسکتا،برصغیرکےتمام تنازعات بات چیت سےحل کرناچاہتےہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ہے کہ کاروباری برادری کے لئے سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے سرمایہ کاری کے ذریعے ہم غربت میں کمی لا سکتے ہیں، برصغیر میں تمام تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

کولمبو میں وزیراعظم عمران خان نے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے، میں نے شوکت خانم کینسر اسپتال غریبوں کے لیے بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان دہشت گردی کا شکار رہے، دہشت گردی سے سیاحت اور سرمایہ کاری متاثر ہوئی، اب خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کرکے غربت کم کرسکتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ برصغیر میں تمام تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، ہم سرمایہ کاری ،منافع بخش بزنس کے ذریعے غربت کم کرسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اقتدار میں آنے پر بھارت کو ڈائیلاگ کی پیشکش کی لیکن بات نہیں بنی،ہمارا واحد اختلاف کشمیر پر ہے،مسئلہ کشمیر صرف ڈائیلاگ سے حل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، چین بڑھتی خلیج دور کرانے میں پاکستان کردار ادا کرسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ ہمیں یورپی یونین کی طرز پر خطے میں تجارتی تعلقات استوار کرنا ہونگے، انہوں نے بتایا کہ سری لنکن صدر کے ساتھ گزشتہ روز مختلف امور پر گفتگو ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More