Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مریم نواز صحت مند ہیں انہیں کوئی سخت بیماری نہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ

میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی جا رہی ہے، نہ انہیں ڈھیل دی جا رہی ہے

ننکانہ صاحب (نیوز پلس)وفاقی وزیرِ داخلہ سید اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی جا رہی ہے، نہ انہیں ڈھیل دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرونِ ملک علاج کی اجازت دی جا رہی ہے، ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے کے معاملے پر وزیرِ قانون کی صدارت میں اجلاس ہو رہا ہے۔اعجاز شاہ نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشو یش ناک ہے، پاکستان میں ان کا علاج ممکن نہیں،اس لیے صرف علاج کے لیے انہیں باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف علاج کے بعد وطن واپس ضرور آئیں گے، ان کے والد، بیوی اور بھائی کی قبریں پاکستان میں ہیں، وہ پاکستان نہیں چھوڑ سکتے۔وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے کابینہ میں کوئی اختلاف نہیں نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ سید اعجاز احمد شاہ نے مریم نواز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز بیمار ہوئیں تو ان کو بھی بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت مل سکتی ہے، وہ اس وقت صحت مند ہیں،انہیں سیریئس بیماری نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More