Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مریم اورنگزیب عدلیہ پر بیانات داغ کر اداروں پر انگلی اٹھانا بند کریں۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل

رانا ثنا اللہ پر منشیات کے مبینہ کاروبار کے سنگین الزامات ہیں

لاہور (نیوز پلس) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عدلیہ آزاد اور ادارے خود مختار ہیں۔ مریم اورنگزیب عدلیہ پر بیانات داغ کر اداروں پر انگلی اٹھانا بند کریں،رانا ثنا اللہ پر منشیات کے مبینہ کاروبار کے سنگین الزامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں دوران سماعت ججز کی تبدیلی معمول کا معاملہ ہے۔ مریم اورنگزیب شاید بھول گئی ہیں ججز پر دباؤ ڈالنا(ن)لیگ کا وطیرہ رہا ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ من پسند فیصلے لینے کے لیے ججز کو کون فون کرتا تھا۔شہباز گل کاکہنا تھا کہ حال ہی میں کیلبری کوئین جج کو بلیک میل کرنے کے لیے متنازع ویڈیو بنا لائیں۔ تاریخ گواہ ہے کرپٹ لیگ عدالت عظمیٰ پر حملہ آور ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ متعلقہ ادارے تمام ضروری شواہد عدالت میں جمع کروا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں، عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں۔ منفی پراپیگنڈہ کرنے کی بجائے بے گناہی کے ثبوت عدالت میں دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More