Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مرتضی جاوید عباسی اور ڈاکٹر نثار کاصوبائی کا الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

الیکشن کمیشن کے دونوں ممبران کی تعیناتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں موقف

اسلام آباد(نیوز پلس)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنماؤں سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی اور ڈاکٹر نثار نے صوبائی کا الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے دونوں ممبران کی تعیناتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔تفصیلات کے مطابق مرتضی جاوید عباسی اور ڈاکٹر نثار نے سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے الیکشن کمیشن کے دونوں ممبران کی تعیناتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دونوں ممبران کے 22اگست کی تقرری کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں سیکرٹری صدر پاکستان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم، الیکشن کمیشن اور نئے ممبران خالد محمود صدیقی اور منیر احمد خان کاکڑ کو فریق بنایا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More