محمد افضال بھٹی اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات
محمد افضال بھٹی کو اوورسز پاکستانیز فاؤنڈیشن منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ، افضال بھٹی کا بطور مینجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جا ری کر دیا گیا۔
اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفئیر کونسل کے چئیرمین راجا شکیل حیدر خان نے محمد افضال بھٹی کو اوورسز پاکستانیز فاؤنڈیشن منیجنگ ڈائریکٹر مقرر ہونے پر مبارک دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ افضال بھٹی اوورسیز پاکستانیوں کے درینہ مسائل کے حل کے لئے اپنی ذمہ داریاں بااحسن طریقے سے نبھائے گے۔
دوسری جانب محمد افضال بھٹی کو اوورسز پاکستانیز فاؤنڈیشن منیجنگ ڈائریکٹر تعینات ہونے پر ان کے چاہنے والوں کے مبارک باد کے پیغامات دے رہے ہیں۔ جس پر محمد افضال بھٹی نے سب کا شکریہ ادا کیا۔