لیجنڈز لیگ میں جنوبی افریقہ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
لیجنڈز لیگ 2025ء کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
فائنل میچ میں پاکستان چیمپئنز نے 20 اوور میں 195 رنز کا ہدف دیا تھا ، جسے جونبی افریقہ چیمپنئینز نے اے بی ڈیویلیئر کی دھواں دھار سنچری کی بدلوت ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا
برمنگھم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔
پاکستنا کی جانب سے شرجیل خان نے 44 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
شعیب ملک نے 25 گیندوں پر صرف 20 رنز بنائے۔ آصف علی نے 15 گیندوں پر 28 رنز بنائے، جن میں 1 چوکا اور 2 چھکے شامل تھے۔ عمر امین 19 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقہ رنز کا ہدف 17ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا
جنوبی افریقا کی جانب سے اے بی ڈی ویلیئرز نے 60 گیندوں پر ناقابل شکست 120 رنز بنائے، جس میں 12 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی اس ٹورنامنٹ کی تیسری سنچری تھی۔
جے پی ڈومنی 28 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگ میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
جنوبی افریقہ کے واحد آؤٹ ہونے والی کھلاڑی ہاشم آملہ نے 14 گیندوں پر 18 رنز بنائے انہیں سعید اجمل نے آؑؤٹ کیا
