کوئٹہ (نیوزپلس) نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی آہ وبکا کو آپ بلیک میلنگ کہیں گے، تو اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ بے حسی کی انتہا ہے، آپ پر 22 کروڑعوام کی ذمہ داری ہے۔
نائب صدر نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں آپ آجائیں اور اُن کےسروں پر ہاتھ رکھ دیں، وہ کہہ رہے ہیں انہیں کچھ یقین دہانیاں کرادیں، ہم لاشوں کو دفنادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس کو آپ بلیک میلنگ کہہ رہےہیں، یہ آپ کا فرض ہے اور یہ آپ کو کرنا پڑے گا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ آپ کے پاس ترکش ڈرامہ دیکھنے اور اُن کے ایکٹرز سے ملنے کا وقت ہے، آپ کے پاس کتوں سے کھیلنے کا وقت ہے مگر مظلوم لوگوں کے سر پر ہاتھ رکھنے کا وقت نہیں ہے۔