Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لندن سے پاکستان آنے والی برطانوی نژاد 2 بہنوں کی پراسرار ہلاکت

18 سالہ نادیہ اور 25 سالہ ماریہ باتھ روم میں مردہ پائی گئیں،والدین نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا

گجرات (نیوز پلس)گجرات کے علاقے دولت نگر میں برطانوی نژاد 2 بہنیں پراسرار طور پر ہلاک ہوگئیں۔پولیس کے مطابق 18 سالہ نادیہ اور 25 سالہ ماریہ باتھ روم میں مردہ پائی گئیں۔ دونوں بہنیں 10 روز قبل لندن سے پاکستان آئیں تھیں، واقعہ حادثہ لگتا ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل صورتحال واضح ہو گی۔ایس ایچ او خاور گوندل نے بتایا کہ واقعہ 12 جنوری کو پیش آیا ہے، والدین نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے اور موت کو حادثہ قرار دے کر مزید کارروائی نہ کرنے کی درخواست جمع کروادی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More