Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بیروت میں اسرائیلی ڈرون طیارہ گرانے کا دعویٰ

کریش ہونے والا اسرائیلی ڈرون مضافاتی علاقے میں حزب اللہ کے میڈیا سینٹر کے قریب ایک کالونی میں گر

 

بیروت(نیوز پلس/ مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بیروت میں اسرائیلی ڈرون طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ہے انہیں طیاروں نے شام میں ایرانی ہدف کو نشانہ بنایا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ شب اسرائیلی جاسوس ڈرون طیاروں نے لبنان میں پروازیں کی تھی، جس پر لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دونوں جاسوس ڈرونز کو نشانہ بنایا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کا نشانہ بن کر ایک ڈرون فضا میں تباہ جبکہ دوسرے نے کریش لینڈنگ کی تھی،کریش ہونے والا اسرائیلی ڈرون مضافاتی علاقے میں حزب اللہ کے میڈیا سینٹر کے قریب ایک کالونی میں گرا، جس کی وجہ سے علاقے میں جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی ڈرونز کی تباہی کے چند ہی گھنٹوں قبل اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے دمشق کے قریب ایرانی فوج کے ایک اڈے پر بمباری کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More