Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی بے حسی اور سفاکی کو ظاہر کرتا ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر رہنے والے افراد کو راشن کے علاوہ 33 ہزار سے زائد شادی شدہ خواتین کو سہ ماہی میں پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو دفاع وطن کیلئے اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ سینہ سپر ہیں ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی بے حسی اور سفاکی کو ظاہر کرتا ہے۔متاثرہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھنا وزیراعظم عمران خان کے پرخلوص احساس کا مظاہرہ ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ کابینہ کا لائن آف کنٹرول پر رہنے والے افراد کیلئے خصوصی پیکیج ان خاندانوں کی فلاح و بہبود میں ممدو معاون ثابت ہو گا۔احساس پروگرام کے تحت راشن اسکیم کے ذریعے معاونت کے علاوہ33498 خاندانوں کی ہر شادی شدہ خاتون کو ہرسہ ماہی میں پانچ ہزار روپے دیے جائیں گے۔اس رقم کی ادائیگی 4سہ ماہیوں تک جاری رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More