Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قیام سے اب تک بھارت نے پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف

قائد کے اصول پاکستان کو مستحکم ریاست بنانے کی بنیاد ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال

زیارت(نیوز پلس) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف نے کہا کہ قائداعظم ایسا ملک چاہتے تھے جس میں تمام اقوام کو برابر حقوق حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قیام سے اب تک بھارت نے پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔ بھارت کے رویے کا عندیہ قائد اعظم نے آٹھ دہائیوں قبل دیا جو سچ ثابت ہوا۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوئی ہے۔ ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کی صوبائی حکومت کی کوششیں خوش آئند ہیں۔تفصیلات کے مطابق زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی پر یوم قائد اعظم کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قیام قائداعظم محمد علی جناح کا اہم مقصد تھا، قائداعظم ایسا ملک چاہتے تھے جس میں تمام اقوام کو یکساں حقوق حاصل ہوں لیکن ستر سال گزر گئے لیکن مذہبی، لسانی اور قومی منافرتوں سے نہ نکل سکے۔ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کیا گیا ہے تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ قائد کے اصول پاکستان کو مستحکم ریاست بنانے کی بنیاد ہیں۔ بابائے قوم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے صفوں میں اتحاد رکھنا ہوگاجبکہ قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ قائداعظم کہ صلاحیتوں کی بدولت ہم نے یہ خط حاصل کیا۔ موجودہ حکومت قائداعظم کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔قاسم سوری نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ دیا جو حقیقت ثابت ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More