لاہور(نیوز پلس) کپتان قومی ٹی ٹونٹی ٹیم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم کا فیصلہ کرتے ہوئے مجھ سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے بطور کپتان مجھ سے مشورہ کرکے ٹیم کا فیصلہ کیا، ہم نے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا کمبینیشن بناکر ٹیم کا فیصلہ کیا، پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ بابر اعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش آسان حریف نہیں ہے لیکن اپنے ہوم گراؤنڈ میں اچھا کھیل پیش کریں گے،شائقین میچزدیکھنے کیلئے لازمی سٹیڈیم آئیں۔