Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قومی سلامتی معیشت کے ساتھ جڑی ہے۔ آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

سیمینار کرانے کا مقصد مستقبل کے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام فریقین کو ایک پیج پر لانا ہے۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوز پلس) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہنا تھا کہ قومی سلامتی معیشت کے ساتھ جڑی ہے، ملک میں داخلی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی، صورتحال میں بہتری کے اقتصادی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔حکومت کی معاشی ٹیم اور کاروباری برادری میں بات چیت ایک اچھا شگون ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق معیشت اور سیکیورٹی کے موضوع پر آرمی آڈیٹوریم میں سیمینار منعقد ہوا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب کی میزبانی کی، حکومتی اقتصادی ٹیم، معروف تاجر رہنما بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم اور کاروباری برادری میں بات چیت ایک اچھا شگون ہے، سرکاری اور نجی اداروں میں تعاون سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ خوشحالی قومی سلامتی کی ضروریات پوری کرنے اور معاشی ترقی سے ہی آسکتی ہے، سیمینار کرانے کا مقصد مستقبل کے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام فریقین کو ایک پیج پر لانا ہے، حکومتی ٹیم نے کاروباری برادری کو دی گئی سہولیات کے بارے میں بتایا، حکومتی ٹیم نے قومی معیشت کے استحکام کے لیے اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج سے آگاہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کاروباری برداری نے کاروبار میں آسانی کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں، کاروباری برداری نے حکومتی اصلاحات پر عملدرآمد میں تعاون کا یقین دلایا، کاروباری برادری نے ملکی ترقی میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا بھی یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More