Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے مشترکہ اجلاس میں مسلح افواج کے قوانین میں ترمیم سے متعلق بلز منظور

مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، مشاہد حسین سید، شیری رحمان سمیت دیگر رہنما ء شریک ہوئے

اسلام آباد(نیوز پلس) نیشنل اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے مسلح افواج کے قوانین میں ترامیم سے متعلق تینوں بل منظور کرلئے ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، مشاہد حسین سید، شیری رحمان سمیت دیگر رہنما ء شریک ہوئے۔ آرمی ایکٹ، نیول ایکٹ، ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بلز پر غور و غوص کے بعد تینوں بلز کی منظوری قائمہ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں دی گئی۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر قانون فروغ نسیم، مشاہد حسین سید، شیری رحمان و دیگر شریک ہوئے۔ قبل ازیں ا سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔ جس کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی ایکٹ 1952ء میں مزید ترمیم کا بل 2020، پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953ء اور پاک بحریہ ایکٹ 1961 میں ترمیم کے بل ایوان میں پیش کیے۔ بل پیش ہونے کے ساتھ ہی اجلاس ہفتہ کے روز صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More