Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی امانت ہے جسے نبھانے کے لئے لاکھوں عاصم بھی قربان ، آرمی چیف

فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی امانت ہے جسے نبھانے کے لئے لاکھوں عاصم بھی قربان ، آرمی چیف

اعزاز منیر پر اللہ کا شکر گزارہوں یہ انفرادی نہیں بلکہ افواج پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے ، جنرل سید عاصم منیر

روالپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر فزار ہوں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے فیلڈ مارشل کے اعزاز پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، بالخصوص سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔

انہوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جسے نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم قربان ہیں۔

فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری پاکستانی قوم کے لیے اعزاز ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کے تعاون اور محبت پر بھی شکریہ ادا کیا اور وطن کی خدمات کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ  حکومت پاکستان نے معرکہ حق ، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلماتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امیتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More