Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چینی نائب صدر اور وزیرخارجہ سے اہم ملاقاتیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی  چینی نائب صدر اور وزیرخارجہ سے اہم ملاقاتیں

 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی  چینی نائب صدرر ہان ژینگ  اور وزیر خارجہ وانگ ژی  سے اہم ملاقاتیں ہیں

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے بیجنگ میں چینی سیاسی و عسکری قیادت سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورۂ چین میں ہونے والی ملاقاتوں میں پاک چین آہنی اسٹریٹجک شراکت داری کی ازسرِ نو توثیق کی گئی۔

ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سی پیک کے تحت رابطے کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مشترکہ جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار اور خود مختاری، کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ 

چینی قیادت نے جونبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لئے افواج پاکستان کے کردار کو سراہا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژانگ یوشیا، پیپلز لبریشن آرمی کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن ہوئی اور چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی ژائی جن سے بھی ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور انسدادِ دہشتگردی پر گفتگو کی گئی، ملاقاتوں میں مشترکہ تربیت، دفاعی جدید کاری اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ہائبرڈ، سرحد پار خطرات کے مقابلے کیلئے باہمی آپریشنل ہم آہنگی اور اسٹریٹجک کوآرڈینیشن مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی عسکری قیادت نے پاک چین دفاعی شراکت داری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، چینی عسکری قیادت نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کے کلیدی کردار کو بھی تسلیم کیا۔ 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور ےتمام شعبوں میں فوجی تعاون کو زمیدف وسعت دینے کے عزم کا اعدادہ کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More