Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، صدر ٹرمپ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، صدر ٹرمپ

 فیلڈ مارشل کو جنگ بندی پر شکریہ ادا کرنے کے لئے مدعو کیا تھا پاکستان کے ساتھ ےجارت پر بات ہو رہی ہے، امریکی صدر

 

امریکی سدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عید عاصم منیر سے ملاقات کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔

وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے بعد امریکی صدر نے سید عاصم منیر کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے، شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے میں نے جنگ بندی پر شکریہ کیلیے عاصم منیر کو مدعو کیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوتیں ہیں، پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات ہورہی ہے، دونوں ممالک کی قیادت بہت عظیم ہے۔

قبل ازیں فیلڈ مارشل امریکی صدر کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کے لئے قائٹ ہاؤس پہنچے جہاں ظہرانے پر دونوں  کی ملاقات ہوئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کسی بھی بھارتی وفد سے پہلے وائٹ ہاؤس مدعوکیا گیا جو امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی اسٹریٹجک ترجیح کا واضح اشارہ ہے۔

ملاقات اس بات کی غمازی ہے کہ امریکا علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے۔

فیلڈمارشل کا دورہ امریکا پاکستان کا جنوبی ایشیا نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر کردار واضح کرتا ہے، یہ دورہ تعلقات، عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کی پہچان ہے۔

صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے اعتماد اور اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More