Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مصری قیادت کے کلیدی کردار کو سراہا

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں دونوں فریقین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مضبوط اقتصادی اور سیکیورٹی مکالمہ پاکستان، مصر اور وسیع تر خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

 

راولپنڈی/ قاہرہ :(نمائندہ خصوصی)  چیف آف آرمی اسٹاف  فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے مصر ی صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی،ملاقات میں آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مصری قیادت کے کلیدی کردار کو سراہا، مصری صدر نے پاکستان کے عالمی اور امتِ مسلمہ کے اہم معاملات میں مثبت اور فعال کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتے کوفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نِشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف(سی او اے ایس)، نے عرب جمہوریہ مصر کے صدر  عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ کے اتحادیہ صدارتی محل میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان دیرینہ دوستی کے رشتوں کی تجدید کی۔چیف آف آرمی اسٹاف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مصری قیادت کے کلیدی کردار کو سراہا، جبکہ صدر السیسی نے پاکستان کے عالمی اور امتِ مسلمہ کے اہم معاملات میں مثبت اور فعال کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی اسٹریٹجک مفادات کے معاملات پر ہم آہنگی کی اہمیت اور عوامی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے تاریخی رشتوں کو تسلیم کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام شعبوں  خصوصا سماجی و اقتصادی شراکت، ٹیکنالوجی اور سیکیورٹی کے معاملات  میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں دونوں فریقین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مضبوط اقتصادی اور سیکیورٹی مکالمہ پاکستان، مصر اور وسیع تر خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More