Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فردوس جمال کی ماہرہ خان کے اچھی اداکارہ نہ ہونے والے بیان کی وضاحت

اسلام آباد(نیوز پلس) اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان کو اچھی اداکارہ نہ ہونے والے اپنے بیان کی وضاحت کر دی۔انہوں نے کہا کہ انہون نے بہت تکنیکی تبصرہ کیا تھا کسی نے ان سے ماہرہ خان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ ایک سٹار ہیں،اداکارہ نہیں ہیں وہ بہترین ماڈل ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ماہرہ خان سے ملے نہ ہی انہیں جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ماہرہ خان کے پس منظر کو دیکھیں تو وہ ایک ماڈل ہیں اورماڈلنگ اور اداکاری میں فرق ہوتا ہے، اداکاریاپنی شخصیت کی نفی پر مبنی ہوتی ہے جبکہ ماڈلنگ سیلف پروجیکشن ہے، اور جب آپ اداکاری میں سیلف پروجیکشن لاتے ہیں توآپ اس کے بنیادی اصول کی نفی کر رہے ہوتے ہیں، اگر آپ سیلف پروجیکشن سے وابستہ ہیں تو آپ اداکاری کی خصوصیات کے دائرے سے ہٹ جاتے ہیں، انہون نے کہا کہ اس لیے انہوں نے کہا کہ وہ اچھی اداکارہ نہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More