Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فاسٹ بولر شعیب اختر کو سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے ساتھ گزارا وقت یاد ٓنے لگا

شعیب اختر نے میچ کے دوران کی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں بیٹنگ جبکہ مہندر سنگھ دھونی وکٹ کیپنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں

راولپنڈی (نیوز پلس) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باوٗلر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے ساتھ گزارے وقت کو یاد کرنے لگے۔شعیب اختر نے میچ کے دوران کی ایک تصویر اپنے سماجی ربطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں بیٹنگ جبکہ مہندر سنگھ دھونی وکٹ کیپنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔تصویر کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ ’ہماری یادیں دھندلی ہوئی ہیں اور نہ ہی کوئی تصویر۔‘انہوں نے لکھا کہ ’میں چھکا لگانے کی کوشش کرتے ہوئیجبکہ دھونی اپنی شاطر نگاہیں گیند کی جانب مرکوز کئے ہوئے ہیں۔‘اپنے ٹوئٹ میں سابق فاسٹ باؤلر نے ہیش ٹیگ دھونی، بھارت اور پاکستان کا اضافہ بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More