Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

علیمہ خان پر بھی الزامات ہیں انکو بھی مچھ جیل بھیجا جاسکتاہے۔وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ

عمران خان سیاسی مخالفین کو نشانہ بنارہے ہیں

کراچی(نیوز پلس) وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان پر بھی الزامات ہیں انکو بھی مچھ جیل بھیجا جاسکتاہے،عمران خان سیاسی مخالفین کو نشانہ بنارہے ہیں۔ فریال تالپور کو اڈیالہ جیل بھیجنے والے یاد رکھیں علیمہ خان پر بھی الزامات ہیں۔وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ کا بارشوں اور الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کا جائزہ لینے کے لئے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے بعد کمشنر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور کو رات کے اندھیرے میں اڈیالہ جیل بھیجنا ثابت کرتاہے وزیراعظم مخالفین کو نشانہ بنارہے ہیں۔ وہ یاد رکھیں انکی بہن علیمہ خان پر بھی الزامات ہیں انکو بھی مچھ جیل بھیجا جاسکتاہے۔ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں نے ماضی کے ریکارڈ توڑے ہیں۔ مئیر کراچی ضلعی چیئر مین سمیت تمام اداروں نے کام کیا ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈز سے شکایت ہیں مگر انکی بھی معاونت کرنے کو تیار ہیں۔وزیربلدیات کا کہنا تھاکہ مئیر کے کراچی کو آفت زدہ قراردینے کے بیان پر انکے تحفظات بھی معلوم کئے جائیں گے کے الیکٹرک میں حکومت سندھ کی نماندگی بھی ہونے چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More