عتیقہ اوڈھو کے "محبت کے سفیر” کے بیان پر پاکستانی فنکاروں سمیت عوام کا سخت رد عمل
سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بیان میں کہا تھا کہ فنکاروں کا جنگ یا تنازع میں فریق بننا نہیں بلکہ امن و محبت کو فروغ دینا ہوتا ہے
سیئنئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے دئیے گئے بیان پر ساتھی اداکارؤں سمیت عوام کا سخٹ ردعنل سامنے آ گیا، مشی خان اور رابعہ کلثوم کی سخت تنقید
عتیقہ اوڈھو نے ایک حالیہ پروگرام میں پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے فنکاروں کو "محبت کے سفیر” قرار دیا تھا جس پر شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ فنکاروں کا مقصد جنگ یا تنازع میں فریق بننا نہیں بلکہ امن و محبت کو فروغ دینا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں‘۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کے فنکاروں سے نفرت انگیز بیانات سے گریز کی اپیل بھی کی۔
معروف اداکارہ رابعہ کلثوم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے فنکار جو اپنے ملک کے لئے اواز نہیں اٹھا سکتے اسن کے لئے "سافٹ امیج” محض ایک بہانہ ہے اداکارہ نے فمکاروں پر اپنے وطن کے لئے بولنے کی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
اداکارہ مشی خان نے بھی عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ان پر تنقید کرتے ہوئے اسے "غیر سنجیدہ” قرار دیا۔ مشی کا کہنا تھا کہ جنگی حالات میں خاموشی ناقابل قبول ہے اور فنکاروں کو اپنے وطن کے لیے کھل کر بولنا چاہیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی عتیقہ اوڈھو کے مؤقف کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی ہے،
