Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ پھر نوبیل انعام کیلئے نامزد

یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ کراونے پر صدر ٹرمپ کو پھر نوبیل انعام کے لئے نامزد کیا گیا

نیو یارک (نیوز پلس)متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا معاہدہ کروانے پر ناروے کے رکن پارلیمنٹ کرسچن ٹیبرنگ یدا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اگلے برس کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیاہے قبل ازیں کرسچن ٹیبرنگ یدا عراق سے امریکی فوجوں کو نکالنے پر رواں برس بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر چکے ہیں۔
نوبیل انعام کی نامزدگیوں کے لیے آخری تاریخ 31 جنوری 2021 ہے اور امن انعام کا اعلان 9 اکتوبر 2021 کو کیا جائے گا۔
ناروے کے ان ہی رکن پارلیمنٹ نے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات کی کوششوں پر 2019 میں بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔
واضح رہے کہ ارکان پارلیمنٹ، حکومتی ارکان، یونیورسٹی پروفیسرز اور سابق نوبیل انعام یافتہ افراد نوبیل کے لیے نامزدگیاں کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More