Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا جہلم کے قریب آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینجز کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوز پلس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جہلم کے قریب آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 39 مرکزی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت نے نمایاں کارکردگی پر افسران، جوانوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی مارکس مین شپ میں اعلیٰ مہارت پر شوٹرز کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ نشانہ بازی میں اعلیٰ مہارت قابل قدر کامیابی ہے، جو سپاہیانہ مہارتوں میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More