Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شیخ رشید کا سانحہ تیز گام کے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

کراچی سے لاہور کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت بحال ہو چکی ہے

لاہور (نیوز پلس) ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے سانحہ تیز گام کے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سے لاہور کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت بحال ہو چکی ہے ٹرینوں میں کھانا بنانے پر پابندی ہوتی ہے، ریلوے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے۔ان کہنا تھا کہ گاڑی میں آگ گیس کا چولہا پھٹنے سے لگی، آگ نے تین بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جلد ٹریک کھول دیں گے، تبلیغی جماعت کے کچھ افراد سلنڈر پر ناشتہ بنا رہے تھے، آگ بجھا دی گئی ہے، مسافروں کو لیاقت پور پہنچا دیا گیا، آگ 3، 4،5 نمبر بوگی میں لگی، متاثرہ بوگیوں میں رائیونڈ تبلیغی اجتماع پر جانے والے افراد سوار تھے۔وفاقی وزیر شیخ رشید مزید کہا کہ آگ اکانومی کلاس میں لگی، مسافروں نے ٹرین سے کود کر جان بچائی، کھاریاں اور ملتان میں برن یونٹس ہیں، شدید زخمیوں کو رحیم یار خان منتقل کیا جا رہا ہے، بوگیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تحقیقات کریں گے مسافر سلنڈر لیکر کون سے سٹیشن سے چڑھے۔ محکمہ ریلوے نے معلومات کیلئے ہیلپ لائن 03008060780 جاری کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More