Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شہید پاکستان قومی ہیرو اعتزاز حسن کی چھٹی برسی آج منائی جا رہی ہے

6 سال گزرنے کے بعد بھی حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے۔قومی ہیرو کے والد مجاہد حسین کا شکوہ

پشاور (نیوز پلس) پاکستان کے قومی ہیرو اعتزاز حسن کی آج چھٹی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والے شہید پاکستان اعتزاز حسن نے 6 جنوری 2014 ء کو ابراہیم زئی ہائی اسکول پر جب ایک خودکش بمبارنے اسکول میں گھسنے کی کوشش کی تو وطن عزیز کے بہادر سپوت نے اُسے باہر ہی روک کر خود کو شہادت کے مرتبے پر فائر کرتے ہوئے 400 سے زائد طلباء کی زندگیوں کو محفوظ کیا تھا۔شہید پاکستان اعتزاز حسن کے ملک کی خاطر جان قربان کرنے اور درجنوں زندگیاں محفوظ بنانے پر حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ شجاعت سمیت دیگر اعلیٰ سول ایوارڈ ز سے بھی نوازا۔قومی ہیروشہید پاکستان اعتزاز حسن کو آج غیور پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔ شہید پاکستان کے والد مجاہد حسین نے شکوہ کیا کہ حکومت وقت نے بیٹے کے نام سے ڈگری کالج، اسپورٹس اسٹیڈیم اور ہائی اسکول بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت وقت کا ایک بھی وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ شہید اعتزاز حسن کے والدین 6 سال بعد بھی حکومتی وعدے پورا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More