Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شہریار آفریدی یوٹرن نیازی بن گئے ہیں۔ طلال چودھری

قوم سے معافی مانگیں، ثبوت ہے نہ ویڈیو، شہریارآفریدی باتیں نہ کریں، استعفیٰ دیں

لاہور(نیوز پلس) سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) طلال چودھری نے شہریار آفریدی سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو نہیں فوٹیج کی بات کی تھی کا بیان دے کر شہریار آفریدی یوٹرن نیازی بن گئے ہیں۔ شہریارآفریدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں طلال چوہدری نے کہا کہ قوم سے معافی مانگیں، ثبوت ہے نہ ویڈیو، شہریارآفریدی باتیں نہ کریں، استعفیٰ دیں، یوٹرن ماسٹر کے یوٹرن چیلے جھوٹ پر جھوٹ بولنے کے بجائے استعفیٰ دیں، قوم نے دیکھ لیا کہ ایک جھوٹ کی بنیاد پر رانا ثناء اللہ کو ناحق اور بے گناہ 7 ماہ قید رکھا گیا، انکی آنکھوں میں آج اپنے جھوٹ پر ندامت، شرم اور پشیمانی نظرنہیں آئی بلکہ بدستور ڈھٹائی نظرآئی، قوم منتظر تھی کہ شہریار آفریدی آج قوم کے سامنے ویڈیو پیش کرتے۔طلال چودھری کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی پریس کانفرنس میں بوکھلاہٹ اور خوف کا شکار ہوئے، بہتر ہوتا کہ آج وہ اللہ تعالی سے اپنے جھوٹ پر توبہ کرتے قوم سے معافی مانگتے، دوسروں پر الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن اس کا ثبوت دینا بہت مشکل منطقی انجام کی باتیں کرکے آج بھی دھمکیاں دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More