Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شہباز شریف نے من گھڑت بیانیہ پیش کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف لندن میں پریس کانفرنس کے بجائے مقدمات کا سامنا کریں

اسلام آ باد (نیوز پلس)ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے من گھڑت بیانیہ پیش کیا، عمران خان کو نیازی ہونے پر فخر ہے۔شہباز شریف اپنا حسب نسب قوم کو بتادیں۔میاں شہباز شریف کی لندن کی پریس کانفرنس پر حکومتی ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بننے کے عدالتی فیصلے پر بھی مٹھائیاں بانٹی تھیں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف لندن میں پریس کانفرنس کے بجائے مقدمات کا سامنا کریں، مسلم لیگ (ن) کے دور میں ملک سے لوٹی ہوئی دولت ٹی ٹیز کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی تھی۔معاون خصوصی نے کہاکہ عمران خان کو نیازی ہونے پر فخر ہے، شہباز شریف اپنا حسب نسب قوم کو بتادیں،’میاں‘ لقب ہے، ذات ہے یا شوقیہ خطاب؟ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر خود بتادیں ورنہ تعارف کرانے کی ذمہ داری بھی ہمیں انجام دینی پڑے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More