Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شمالی وزیر ستان: ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ ,دو دہشت گرد ہلاک،ایک اہلکار شہید

شہید ہونے والے لانس نائیک محمدعمران آفریدی کاتعلق خیبرپختونخوا کے ضلع جمرودسے ہے اور ان کی عمر 31 برس تھی

راولپنڈی(نیوز پلس) شمالی وزیر ستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں لانس نائیک محمد عمران آفریدی شہید جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیر ستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لانس نائیک محمدعمران آفریدی شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہلاک دہشتگردوں کی تصاویر کے ساتھ جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک کی پروفائل تصویر بھی شیئر کی ہیں۔شہید ہونے والے لانس نائیک محمدعمران آفریدی کاتعلق خیبرپختونخوا کے ضلع جمرودسے ہے اور ان کی عمر 31 برس تھی۔میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ حملے میں ایف سی کے دو سپاہی زخمی بھی ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More