Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شمالی وزیرستان اور سوات میں کارروائیاں‘8 خوارج ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید

شمالی وزیرستان اور سوات میں کارروائیاں‘8 خوارج ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید

 سپن وام میں  شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوان شہید ہوئے

سیکورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں‘آئی ایس پی آر

راولپنڈی /  وزیرستان:    شمالی وزیرستان اور سوات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران  8خارجی ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور 5جوان شہید ہوگئے۔

تفصیلاے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے اعلامیے میں بتایاکہ سیکیورٹی اہلکاروں سے سپن وام میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوان شہید ہوئے ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

، شہید 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت کا تعلق فیصل آباد سے ہے ،لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔

30 سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے ،لانس نائیک محمد اللہ شہید نے پاک فوج میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،لانس نائیک محمد اللہ شہید نے اہلیہ غمگسار چھوڑی30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے ،لانس نائیک اختر زمان شہید نے 10 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا، لانس نائیک اختر زمان شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی،29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے ،لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے 7 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں،

 لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی،31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق لوئر اورکزئی سے ہے ،لانس نائیک یوسف علی شہید نے 11 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،لانس نائیک یوسف علی شہید نے غمگساروں میں اہلیہ چھوڑی26  سالہ سپاہی جمیل احمد شہید کا تعلق ضلع سوات سے ہے سپاہی جمیل احمد شہید نے پانچ سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں ، سپاہی جمیل احمد شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی۔

قبل ازیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات کے علاقے چارباغ میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی سرغنہ عطاء  اللہ عرف مہران سمیت 2 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن میں ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، خارجی عطاء اللہ ٰہ عرف مہران علاقے میں دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب ڈسٹرکٹ سوات کے علاقے چار باغ میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں خوارجیوں کے سرغنہ عطا اللہ مہران سمیت دو خوارجی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خوارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارجی عطا اللہ مہران 22 ستمبر2024 کو غیرملکی سفیروں کے قافلے میں موجود پولیس وین پردھماکہ خیز مواد سے حملے سمیت علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔علاقے میں موجود کسی بھی خوارجی کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔

 سیکورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More