شمالی وزیرستان آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد رزاق ہلاک، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکیساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردرزاق ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی پریس ریلیز کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورس نیخفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا ،سیکیورٹی فورسزکیساتھ شدید فائرنگ کیتبادلیمیں دہشتگردرزاق ہلاک ہوگیا۔
ہلاک دہشتگردرزاق دہشتگردکمانڈرگل بہادرکاقریبی ساتھی تھا،رزاق 6 جنوری 2023 کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا
یہ بھی پڑھیئے: پاک افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام
ہلاک دہشتگردشمالی وزیرستان میں خودکش حملے سمیت متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔
آ ئی ایس پی آر کے مطابق مارچ 2024میں اس خودکش حملے کے نتیجے میں7بہادر سپاہیوں کی شہادت ہوئی تھی،علاقیمیں کسی دوسرے دہشتگرد کوختم کرنے کی سینی ٹائزیشن آپریشن جاری کیا گیا،سیکیورٹی فورسزملک سیدہشت گردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔