Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شاہ رخ خان کے آئیفا ایوارڈز میں ہیروں کے ہار، سب کی توجہ کا مرکز

شاہ رخ خان کے آئیفا ایوارڈز میں ہیروں کے ہار، سب کی توجہ کا مرکز

ہالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے آئیفا ایوارڈز2025 کے فیشن اسٹائل میں مداحوں کے دل موہ لئے۔

شاہ رخ خان نے جے پور میں منعقد ہونے والے گرینڈ آئیفا ایوارڈز 2025 میں شرکت کی۔ جہاں وہ ہمیشہ کی طرح سب کی توجہ سمیٹنے میں ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوگئے۔

کنگ خان ایوارڈ شو کے لیے پہنچے جس کیلئے انہوں نے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کا سیاہ رنگ کا بیگی ٹراؤزر اس کے ساتھ کالا بلیزر پہن رکھا تھا پاپرازی کے لیے پوز دیتے ہوئے شاہ رُخ کی گلے میں موجود ہیروں کے ہار نمایاں تھا جو ان کے اس فیشن اسٹائلنگ کو چار چاند لگا رہا تھا۔

ان ہیروں کی بیش قیمت ہار کی اصل قیمت کے بارے میں ابھی قیاس آرائیاں جاری ہیں تاہم ان قیمتی ہیروں کی صیح قیمت نہیں بتائی جا رہی ، بیش قیمت  ہیروں کا ہار جیولری برانڈ کی تشہیر کا حصہ تھا۔

آئیفا کے آفیشل انسٹاگرام پیج نے شاہ رخ خان کی ریڈ کارپٹ پر پوز دیتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا، "The man, the myth, the Legend!”

تصاویر میں شاہ رخ خان ہمیشہ کی طرح خوبصورت انداز میں مختلف پوز دیتے نظر آئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More